امریکہ ،ْ اوبر کی خود کار گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسی سروس اوبر نے شمالی امریکا میں اپنی خود کار گاڑیوں کی تجرباتی سروس معطل کر دی

منگل 20 مارچ 2018 18:51

امریکہ ،ْ اوبر کی خود کار گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک
ایری زونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) امریکی ریاست ایری زونا میں اوبر کی خود کار گاڑٰی کی ٹکر سے ایک سائیکل پر سوار خاتون ہلاک ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد دنیا کی سب سے بڑے ٹیکسی سروس اوبر نے شمالی امریکا میں اپنی خود کار گاڑیوں کی تجرباتی سروس معطل کر دی۔ایریزونا پولیس کے مطابق فیونکس کے مضافاتی قصبے ٹمپے میں خود کار (سیلف ڈرائیونگ) گاڑی جن کو روبوٹ کار بھی کہتے ہیں 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خود کار گاڑی نے ایک وسیع سڑک کے چوراہے کے قریب زیبرا کراسنگ سے گزرنے والی سائیکل سوار 49 سالہ خاتون ایلین ہرزبرگ کو ٹکر مار دی۔انہوں نے بتایا کہ خود کار گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں خاتون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئیں۔پولیس کے مطابق خاتون حادثے سے چند لمحے قبل سڑک سے باہری طرف تھی۔واضح رہے کہ دنیا میں کسی خودکار گاڑی کے حادثے میں ہونے والی یہ پہلی ہلاکت ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ خودکار گاڑیاں تجرباتی طور اس وقت ایری زونا کے علاوہ پیٹس برگ اور ٹورنٹو میں چل رہی ہیں جن کو اوبر، ایلفابٹ اور جنرل موٹرز چلا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :