مشال قتل کیس ،ْملزم صابر مایار 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 20 مارچ 2018 18:51

مشال قتل کیس ،ْملزم صابر مایار 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم صابر مایار کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عبدالولی خان یو نیورسٹی کے شعبہ ذرائع ابلاغ کے طالب علم مشال خان کے قتل میں نامزد ملزم صابر مایار کو 20 مارچ کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کا 10 روزہ ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی دائر کی گئی جسے اے ٹی سی کے جج نے مسترد کرتے ہوئے انہیں 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔خیال رہے کہ ملزم صابر مایار عبدالولی کان یونیورسٹی کا ملازم اور ایمپلائیرز یونین کا صدر تھا۔یاد رہے کہ 23 سالہ مشال خان کو 13 اپریل 2017 کو خیبر پختونخوا (کے پی) میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام پر ہجوم نے تشدد کانشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :