نیب نے سعد رفیق کو (پرسوں )اور سلمان رفیق کو 26مارچ کو طلب کر لیا

منگل 20 مارچ 2018 18:46

نیب نے سعد رفیق کو (پرسوں )اور سلمان رفیق کو 26مارچ کو طلب کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) قومی احتسا ب بیورو ( نیب) نے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو پرسوں بروز جمعرات اور ان کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کو 26مارچ بروز پیر کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق سے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی اور خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ صحت سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔ دونوں بھائیوں سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سوالات پوچھے گی ۔ خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر وضاحت کی تھی کہ ان کا پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی اور ٹوئن ٹاور سے کوئی تعلق نہیں اور عدالت نے انہیں حلف نامہ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :