اقتدار میں آکر روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کریں گے‘بلاول بھٹوز رداری

پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی محافظ ہے ،سینٹ الیکشن میں کامیابی ہماری بہتر پالیسی کا نتیجہ ہے‘ہولوگرام پر جلسہ سے خطاب

منگل 20 مارچ 2018 18:46

اقتدار میں آکر روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کریں گے‘بلاول بھٹوز ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی محافظ ہے ،سینٹ الیکشن میں کامیابی ہماری بہتر پالیسی کا نتیجہ ہے، اقتدار میں آکر روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں ہولو گرام پر عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئندہ الیکشن میںملک کو لٹیروں سے نجات دلائیں گے اور الیکشن 2018میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے پیپلز پارٹی تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور یہ الیکشن جیت کرروٹی ،کُپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کرے گی ہمارے پاس غربت کے خاتمے کا مکمل پروگرام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہمارا ساتھ دیں ملک بھر میں ممبر سازی شروع کر دی ہے۔ عوام کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔ پیپلز پارٹی کی آمریتوں کے خلاف جدوجہد کی طویل تاریخ اور شہادتیں ہیںپیپلز پارٹی ہی ملک کو لٹیروں سے نجات دلائیگی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما ظل ہما ، ڈاکٹر شہزاد زبیر اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔