چیف جسٹس نے گندے پانی سے جنازہ لے جانے کی تصویر پر نوٹس لے لیا

تصویر میں لوگ جنازے پڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو گئے ہیں ،ْیہ تصویر کس شہر کی ہے ،ْ چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے سوال جس علاقے کی تصویر ہوئی اس علاقے کے کے رکن قومی اسمبلی، کونسلر سب سے سوال کریں گے ،ْسماعت کے دور ان ریمارکس

منگل 20 مارچ 2018 18:46

چیف جسٹس نے گندے پانی سے جنازہ لے جانے کی تصویر پر نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے گٹر کے گندے پانی پر سے گزرتے جنازے کی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر میں شہریوں کی حالت زار پر نوٹس لے لیا۔ منگل کو چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کی توجہ ایک تصویر کی طرف دلائی۔چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ جنازے پڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سے تصویر کو دیکھ کر سوال کیا کہ یہ تصویر کس شہر کی ہے۔انہوں نے عدالت میں موجود میڈیا نمائندوں کو بھی تصویر دکھاتے ہوئے علاقے کی نشاندہی کرنے کا کہا۔چیف جسٹس نے کہاکہ یہ غلاظت گندگی انسانی صحت کے لئے خطرہ ہے ،ْپاکیزگی کے لئے بھی یہ غلاظت خطرہ ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں نشاندہی کریں یہ تصویر کس علاقے کی ہے اور جس علاقے کی تصویر ہوئی اس علاقے کے کے رکن قومی اسمبلی، کونسلر سب سے سوال کریں گے۔