ایف بی آر نے اے ٹی ایم اور آن لائن ٹیکس ادائیگی کا نیا نظام جاری کر دیا،

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصو لات سنیٹرہارون اختر خان اورگورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ نے نئے نظام کا افتتاح کیا

منگل 20 مارچ 2018 18:41

ایف بی آر نے اے ٹی ایم اور آن لائن ٹیکس ادائیگی کا نیا نظام جاری کر ..
اسلام آباد۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) ایف بی آر نے اے ٹی ایم اور آن لائن ٹیکس ادائیگی کا نیا نظام جاری کر دیا۔ منگل کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصو لات سنیٹرہارون اختر خان اورگورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ نے نئے نظام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنیٹرہارون اختر خان نے کہا کہ ہم نے پانچ سالوں میں ٹیکس محصولات کو دگنا کر دیا ہے جبکہ اس وقت افراط زر 4 فیصد سے بھی کم ہے،اس کے علاوہ کسٹمز میں ون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا یونیورسل سیلف اسیسمنٹ سکیم کا نفاذ ٹیکس گذاروں پر اعتماد کا اظہار ہے جسے مجروح نہیں ہونا چاہیے۔ ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے انفورسمنٹ کو مزید مستحکم بنا یا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکس گذاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سنیٹرہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار سالوں میں 75 فیصد مجموعی ریونیو گروتھ کے بعد موجودہ مالی سال میں ابھی تک 17.65 فیصد ریونیو گروتھ سامنے آ چکی ہے۔

گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان طارق باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ اے ٹی ایم اور آن لائن ٹیکس جمع کرانے سے ٹیکس نظام مزید فعال ہو گا اور ٹیکس کی خرد برد میں واقع ہو گی۔: ایف بی آر کو ٹیکس نظام کے دیگر شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس گذاروں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنی چاہیں۔

متعلقہ عنوان :