واٹر مینجمنٹ کے تمام آفیسران ایک پلیٹ فارم پر متحد اور منعظم ہیں، محمد اسماعیل ساسولی

منگل 20 مارچ 2018 18:41

ڈیرہ مراد جمالی۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)بلوچستان واٹر مینجمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے صوبائی چیف آرگنائزر بلوچستان محمد اسماعیل ساسولی اور صوبائی صدر عطاء محمد ترکئی نے کہا ہے کہ 2013 کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ نان کیڈر احکامات پر محکمہ زراعت توسعی عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے واٹر مینجمنٹ میں نان کیڈر آفیسران کو تعینات کرکے ہمارے اوپر مصلحت کردیئے ہیں، سروس سٹریکچر رولز اور سینیارٹی لسٹ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے جلد ہنگامی پریس کانفرنس میں اعلان کرکے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا جاے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد، جعفراباد اور صحبت پور کے اضلاع کے دورے کہ بعد ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوے کیا اس موقع پر صوبائی رہنماء عبدالعلی درانی اور سابق صوبائی صدر عبدالفہم ترین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسعی اور واٹرمینجمنٹ کے اپنے اپنے صوبائی ڈائریکٹر جنرلز ہونے کے باوجود واٹر مینجمنٹ کے سینئر آفیسران کے بجائے محکمہ زراعت توسعی کے جونیئر آفیسران کی پوسٹنگ کر کے ہمارے سینئر آفیسران کی حق تلفی اور 2013 کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح جاری کردہ نان کیڈر احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے اپنے مسائل کو اجاگر کرنے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیئے ہر قانونی چارہ جوئی کے ساتھ اپنا پرامن احتجاج کیا جاے گا واٹر مینجمنٹ کے تمام آفیسران ایک پلیٹ فارم پر متحد اور منعظم ہیں محکمہ زراعت توسعی بلوچستان ہمارے جائز مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دے رہا اگر ہمارے مطالبات پر جلد عملدرآمد نہیں کیا گیا تو کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بھر پور احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جاے گا انہوں نے عدالت عالیہ، وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنربلوچستان، چیف سکریٹری ،صوبائی وزیر زراعت اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ 2013 کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ نان کیڈر احکامات پر جلد عملدرآمد کرواکے ہمارے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے۔