سندھ ہائی کورٹ،ڈاکٹر عاصم حسین اور شرجیل انعام میمن کی درخواستوں پر سماعت عدالتی بورڈ ڈسچارج ہونے کے باعث ملتوی

منگل 20 مارچ 2018 18:37

سندھ ہائی کورٹ،ڈاکٹر عاصم حسین اور شرجیل انعام میمن کی درخواستوں پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین اور شرجیل انعام میمن کی درخواستوں پر سماعت عدالتی بورڈ ڈسچارج ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی۔سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ کی جانب سے انکو تین ماہ تک رینجرز کی تحویل میں رکھنے اور ویڈیو بیان جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

۔

(جاری ہے)

عدالت نے دائر درخواست پر مزید کارروائی 16 مارچ تک ملتوی کردی۔دوسری جانب عدالت نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت عدالتی بورڈ ڈسچاج ہونے کے باعث غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔۔۔واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر قانون اور سابق وائس چیئرمین سندھ بار کونسل کے انتقال پر تمام بورڈز ڈسچارج کردیئے تھے۔