لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف،مریم نوازسمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے فل بنچ کو بھجوا دیں

منگل 20 مارچ 2018 18:37

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف،مریم نوازسمیت دیگر ..
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، مریم نوازسمیت 16 مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے فل بنچ کو بھجوا دیں۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا تین رکنی فل بنچ 2 اپریل سے کیس کی سماعت کرے گا۔ منگل کو جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ پانامہ کیس کے بعد محمد نواز شریف اور مریم نواز سمیت ن لیگی رہنمائوں نے استدعا کی کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر مقدمات کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دیا جائے۔ جس پر عدالت نے تمام درخواستیں اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کی سماعت کیلئے تشکیل دئیے گئے فل بنچ کے روبرو سماعت کے لئے بھجوا دیں۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل تین رکنی فل بنچ 2 اپریل سے کیس کی سماعت کرے گا۔