ْایاز سومرو نے اپنی پوری زندگی پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیلئے وقف کر دی تھی۔ ناصر حسین شاہ

منگل 20 مارچ 2018 18:37

ْایاز سومرو نے اپنی پوری زندگی پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیلئے وقف کر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون و پارلیمانی امور ایاز سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایاز سومرو نے اپنی پوری زندگی پیپلز پارٹی اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے لڑتے ہوئے وقف کر دی، اس جدوجہد کی پاداش میں انہیں قید و بند کی اذیتیں بھی برداشت کرنی پڑیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایاز سومرو ایک قابل اور مخلص رہنماء تھے، ان کی پیپلز پارٹی اور ملکی سیاست میں دی جانے والی قر بانیاں تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے ان کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :