وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات ، پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

منگل 20 مارچ 2018 18:34

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد ..
اسلام آباد۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پی اے ایف ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قیادت سے بھرپور مستفید ہو گی۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ ملک کی فضائی سرحدوں کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔