وفاقی وزیر دفاع انجینئر دستگیر خان سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات

موجودہ سٹرٹیجک صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز کے بارے تبادلہ خیال کیا

منگل 20 مارچ 2018 18:28

وفاقی وزیر دفاع انجینئر دستگیر خان سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان ..
راولپنڈی۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر دستگیر خان سے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزارت دفاع میں منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر دفاع نے ایئر چیف مارشل کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور قوم کی فضائوں کی محافظ فضائیہ کو پی اے ایف کو 21ویں صدی کے مطابق بنانے میں کامیابی کی اور نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع اور ایئر چیف مارشل نے موجودہ سٹرٹیجک صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ وزیردفاع نے نئے ایئر چیف کو پاکستان ایئر فورس کے آپریشنز اور جدید ترین تربیت اور پی اے ایف کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل نے وزیر دفاع کو یقین دلایا کہ پاکستان ایئر فورس تمام ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے چوکس اور چوکنا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ملکی دفاع کیلئے صف اول کے طور پر پیش پیش ہو گی۔

متعلقہ عنوان :