شہباز شریف طبی معائنے کیلئے10روزہ دورے پرلندن روانہ ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 مارچ 2018 17:08

شہباز شریف طبی معائنے کیلئے10روزہ دورے پرلندن روانہ ہوگئے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف طبی معائنے کیلئے آج سہ پہر10روزہ دورے پرلندن روانہ ہوگئے ہیں،شہباز شریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج لندن کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے757 کے ذریعے آج دوپہر ڈیڑھ بجے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ کروائیں گے جبکہ اپنی بھابھی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے۔بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں ان کا لندن میں علاج چل رہا ہے۔ اس دوران شہباز شریف پی ایس ایل میچز کی صورتحال سے آگاہی کیلئے ویڈیو لنک میٹنگز سے خطاب کریں گے اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔ شہباز شریف یکم اپریل کو وطن واپس آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :