سینئرسول جج پرجوتا پھینکنےکا مقدمہ درج،دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 مارچ 2018 16:52

ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مارچ 2018ء) : پولیس نے سینئرسول جج پر جوتا پھیکنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،جوتے پھینکنے والے شخص کیخلاف مقدمہ سول جج کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان پولیس نے سینئر سول جج پرجوتا پھینکنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ڈی ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم اعجاز کے خلاف مقدمہ سینئرسول جج کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :