وطن عزیز کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی،ڈپٹی میئر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن

منگل 20 مارچ 2018 16:50

کوئٹہ۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں حاصل ہوا، اس کی ایک ایک اینٹ کی حفاظت کرناہمارا قومی فریضہ ہے ،شہداء اور غازی ہمارے ہیرو ہیں جنکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی،23مارچ یوم پاکستان ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی ملی جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جاسکتا ہے ،23مارچ یوم پاکستان پر ہر شہری کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے استحکام ،بقاء اور تحفظ کے لیے اپنا فرض ادا کریگا،انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں ہمارے آبائواجداد نے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور آج اس کے قائدین وکارکنان اسے سنوارنے اور اسکی حفاظت کے لیے مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :