مار چ ملکی تاریخ میں ناقابل فراموش دن ہے ، 78واں یوم پاکستان ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر

منگل 20 مارچ 2018 16:50

کوئٹہ۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان لازوال اور عظیم قربانیوں کاثمر ہے ،23مار چ کا دن ملکی تاریخ میں ناقابل فراموش دن ہے ،23مارچ 1940 پاکستان کی بنیاد کا دن ہے اسی د ن برصغیر کے مسلمانوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرکے مثال قائم کی ،یہ بات انہوں نے منگل کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ 78واں یوم پاکستان ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا،23مارچ کو برصغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت دی ملک وقوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو پیش نظر رکھ کر اور اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر پاکستان کی ترقی ،بقاء اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام مسلمانان برصغیر کی ان گنت قربانیوں کا ثمر ہے اور وفاقی حکومت قائداعظم کے ویژن کے مطابق وطن عزیز کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے پر عزم ہے مملکت خداداد پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا، افواج پاکستان کے ساتھ ملکر پاکستان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔