کوئٹہ، سات سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ

منگل 20 مارچ 2018 16:50

کوئٹہ۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) کوئٹہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق چار سال قبل جنید شہزاد نے 7سالہ بچی سحر بتول کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا ،پولیس نے جنید شہزاد کو 28نومبر 2014کو گرفتار کرلیا تھا ،عدالت نی20جنوری 2015کو ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی ،منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج صدیق بازئی نے سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل جرم ثابت ہونے پر جنیدشہزاد کو سزا ئے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ،سات سالہ بچی سحر بتول کی والدہ نے مجرم کو سزائے موت ملنے پرعدلیہ کا شکریہ ادا کیا کہ میری معصوم بچی کے قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا ۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی پر عدلیہ ، میڈیااور وکلاء کے شکر گزار ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹی تو اس دنیا سے چلی گئی مگر ہمیں انصاف مل گیا۔

متعلقہ عنوان :