جمعیت علماء اسلام ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد

منگل 20 مارچ 2018 16:50

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس کے عنوان سے ایک پروگرام مدرسے میں منعقد کیا گیا، جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد شرکت کی، اس موقع پر انجنیئر عبدالرزاق عابد لاکھو، مولانا محمد ابراہیم سومرو، مولاناسید منظور شاہ، مولانا محمد عیسی سموںاور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر اسلام کے دشمن ہیں و ہ پاکستان کے استحکام کے بھی دشمن ہیں، اسلام ہمیں محبت اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے، اسلام کے دشمنوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں منشیات اور آکڑا پرچی کا کاروبار سرعام چل رہا ہے، جس کے باعث نوجوان نسل تباہ اور کنگال ہو رہی ہے، جبکہ اس اہم مسئلے پر پولیس انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی ہے، جس کی وجہ سے برائیاں بڑھتی جا رہی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سماجی برائیوں کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :