Live Updates

عمران خان کی گجرانوالہ آمد پر ن لیگی کارکنان کیا کرنے والے تھے،سازش بے نقاب ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 16:48

عمران خان کی گجرانوالہ آمد پر ن لیگی کارکنان کیا کرنے والے تھے،سازش ..
گجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) گجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش کرنے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے انڈے اور ٹماٹر جمع کر رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اور نو شہرہ روڈ پر عمران خان کا پتلہ بنا کر انڈوں اور ٹماٹروں سے نشانہ بنانے کی مشق بھی کی گئی۔جب کہ انڈوں پر ’رو عمران رو ‘ کے نعرے بھی درج تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے رکنیت سازی مہم کے لئے گجرانوالہ آنا تھا۔تواس موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے عمران خان پر انڈوں اور ٹماٹروں سے بارش کرنے کی سازش بنائی گئی تھی جو کہ بے نقاب ہو گئی۔مزید جاننے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :