خواتین ٹریفک وارڈنزنے پی ایس ایل کی خوشیاں بانٹنےکیلئے پھول اورچاکلیٹس تقسیم کیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 مارچ 2018 16:41

خواتین ٹریفک وارڈنزنے پی ایس ایل کی خوشیاں بانٹنےکیلئے پھول اورچاکلیٹس ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ 2018ء) : صوبائی دارلحکومت میں خواتین ٹریفک وارڈنز پھول اور چاکلیٹس تقسیم کرکے لوگوں میں خوشیاں بانٹنے لگے،ٹریفک وارڈنز نے بتایا کہ لوگوں کے دلوں میں میچ دیکھنے کا جذبہ پیدا کرنے اوردنیا میں پاکستان کا عظیم چہرہ پیش کرنے کیلئے پھول تقسیم کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل سیزن تھری کا میلہ اب دبئی اور شارجہ سے پاکستان منتقل ہو گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں 20 اور 21 مارچ کو 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 25 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کے میچز کودیکھنے کیلئے ملک بھر سے شائقین کرکٹ نے قذافی اسٹیڈیم کا رخ کر لیا ہے۔ اس دوران ٹریفک پولیس لاہور بھی اپنے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ لوگوں کواحسن انداز میں ویلکم کررہی ہے۔تاکہ لوگوں کا جوش وخروش مزید دیدنی ہوجائے۔ خواتین ٹریفک وارڈنزبھی شہریوں میں خوشیاں بانٹنے کی مہم میں بھی مصروف عمل ہیں۔خواتین ٹریفک وارڈنز راہگیروں اور مسافروں میں پھول اور چاکلیٹس تقسیم کرکے انہیں پی ایس ایل میچز کا سرپرائز دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :