ملک میں نئی حلقہ بندیوں کے لئے قومی اسمبلی میں فی حلقہ آبادی کا تناسب جاری ،

سندھ میں فی حلقہ کا تناسب سب سے زیادہ سات لاکھ 85 ہزار ہے، سب سے کم فاٹا میں 4 لاکھ 16 ہزار 380 ہے، الیکشن کمیشن

منگل 20 مارچ 2018 16:23

ملک میں نئی حلقہ بندیوں کے لئے قومی اسمبلی میں فی حلقہ آبادی کا تناسب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) ملک میں نئی حلقہ بندیوں کے لئے قومی اسمبلی میں فی حلقہ آبادی کا تناسب سندھ میں سب سے زیادہ ہے جو سات لاکھ 85 ہزار پر مشتمل ہے جبکہ سب سے کم فاٹا میں 4 لاکھ 16 ہزار 380 ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں کل آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 244 ہے جبکہ اس کی کل نشستوں کی تعداد 61 ہے۔ یہاں پر ایک حلقے کے لئے اوسط آبادی 7 لاکھ 85 ہزار 135 ہے۔

پنجاب میں کل آبادی 11 کروڑ 17 ہزار 465 ہے جبکہ اس کی کل عمومی نشستیں 141 ہیں۔ یہاں پر ایک نشست کے لئے 7 لاکھ 80 ہزار 266 آبادی رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کی آبادی 3 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار 371 ہے جبکہ کل عمومی نشستیں 39 ہیں۔ یہاں پر ایک نشست کے لئے 7 لاکھ 82 ہزار 651 افراد کا تناسب رکھا گیا ہے۔ بلوچستان میں ایک کروڑ 23 لاکھ 34 ہزار 739 آبادی کے لئے 16 عمومی نشستیں مقرر کی گئی ہیں۔

یہاں پر ایک حلقہ کے لئے اوسط آبادی 7 لاکھ 71 ہزار 546 رکھی گئی ہے۔ اس طرح فاٹا کی کل آباد 49 لاکھ 96 ہزار 556 ہے، یہاں پر 12 نشستیں مختص ہیں۔ ایک نشست کے لئے اوسط آبادی 4 لاکھ 16 ہزار 380 ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی آبادی 20 لاکھ 1 ہزار 579 ہے جبکہ یہاں پر تین نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ یہاں پر ایک نشست کے لئے اوسط آبادی 6 لاکھ 67 ہزار 193 رکھی گئی ہے۔