خاتون کو 90 سالہ دادی پر بہیمانہ تشدد، پولیس نے گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 مارچ 2018 16:17

کیرالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2018ء) : بھارتی ریاست کیرالہ میں 39 سالہ دیپا نے اپنی 90 سالہ دادی پر تشدد کیا۔ دیپا کے پڑوسیوں نے اُس وقت دیپا کی ویڈیو بنائی جب وہ اپنی ضعیف العمر دادی کو تھپڑ رسید کر رہی تھی، ویڈیو میں دیپا کو اپنی دادی کو جوتے سے مارتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے دیپا کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ، پولیس نے بتایا کہ دیپا کے خلاف ضعیف العمر خاتون پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ شکایت ہیومن رائٹس کونسل کیرالہ کو بھی بھجوادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :