Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گوجرانوالہ آمد، سونےکا تاج تیار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 مارچ 2018 16:13

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گوجرانوالہ آمد، سونےکا تاج تیار کر لیا ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گوجرانوالہ آمد کے پیش نظر ان کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گوجرانوالہ آمد پر انہیں سونے کا تاج پیش کیا جائے گا۔ عمران خان کے لیے خصوصی طور پر 40 تولے کا سونے کا تاج تیارکروایا گیا ہے جو گوجرانوالہ آمد پر کپتان کو پہنایا جائے گا۔ عمران خان کے استقبال کے لیے گوجرانوالہ میں جگہ جگہ استقبالیہ بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات