محمد سلمان اسلم پاکستان انڈونیشیا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

منگل 20 مارچ 2018 16:08

محمد سلمان اسلم پاکستان انڈونیشیا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان نے محمد سلمان اسلم کو انکی خدمات کے پیش نظر فیڈریشن کی جانب سے سال 2018 کے لئے پاکستان انڈونیشیا بزنس کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فیڈریشن نے تقرر نامے میں امید ظاہر کی کہ سلمان اسلم اپنی قابلیت اور تمام صلاحیتو ں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم کو فروغ دینے ، تجارتی وفود کے تبادلے ، نمائشوں کے انعقاد اور تاجر و صنعتکاروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

سلمان اسلم نے اپنی تقرری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان انڈونیشیا بزنس کونسل کو متحرک اور فعال بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔واضح رہے کہ سلمان اسلم کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر بھی ہیں جبکہ ایف پی سی سی آئی اور کاٹی کی قائمہ کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی خدمات کے ذریعے صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے متحرک ہیں۔

متعلقہ عنوان :