محکمہ ایکسا ئز نے گزشتہ 8ما ہ میں 42426ملین رو پے سے زائد ٹیکس وصول کر لیا ،مکیش کما ر چا لہ

منگل 20 مارچ 2018 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء)صو با ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا لہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسا ئز سندھ نے گزشتہ آٹھ ما ہ کے دورا ن جو لا ئی 2017سے فروری 2018تک مختلف ٹیکسیز کی مد میں 42426.069ملین روپے وصول کئے جبکہ گزشتہ سال اسی عر صے کے دورا ن 37293.108ملین روپے وصول کئے گئے تھے ۔یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔

اجلا س میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت عبدالحلیم شیخ ،ڈائریکٹر جنر لز شعیب احمد صدیقی اور شبیر احمد شیخ اور دیگر افسرا ن نے بھی شرکت کی ۔متعلقہ افسرا ن نے اجلا س کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ مو ٹر سائیکل ٹیکس کی مد میں ما ہ فروری تک مجمو عی 4669.220ملین رو پے ،انفرا اسٹرکچر سیس کی مد میں 32530.603ملین رو پے ،پرو فیشنل ٹیکس کی مد میں 275.159ملین رو پے ،کا ٹن ٹیکس کی مد میں 168.588ملین رو پے ،پرا پر ٹی ٹیکس کی مد میں 1502.816ملین رو پے اور انٹر ٹینٹمنٹ ڈیو ٹی کی مد میں 35.275ملین رو پے جبکہ بقا یا رقم دیگر ٹیکسیز کی مد میں وصول کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا لہ نے ٹیکسیز کی وصولی کی صو ر تحال پر اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے افسرا ن کو ٹیکس اہدا ف کو بر وقت مکمل کر نے کی ہدایت کی اور کہا کہ روا ں مالی سال کے اختتا م سے قبل ہی ہمیں اپنے ٹیکس اہدا ف کو مکمل کر نا ہے ۔اس مو قع پر افسرا ن نے صو با ئی وزیر کو اپنے مکمل تعا ون کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ وہ توقعا ت پر پورا اتریں گے ۔