Live Updates

سندھ اور پنجاب میں نیب کے الگ الگ اصول و ضوابط ہیں،ڈاکٹربابر اعوان

عدالت نے نواز شریف کو نا اہل کیا تو کہنے لگے عوامی عدالت فیصلہ کریگی، پی ٹی آئی چاہتی تواپنا چیئرمین سینیٹ بھی منتخب کراسکتی تھی،میڈیا سے بات چیت

منگل 20 مارچ 2018 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے سندھ اور پنجاب میں نیب کے الگ الگ اصول و ضوابط ہیں، عدالت نے نواز شریف کو نا اہل کیا تو کہنے لگے عوامی عدالت فیصلہ کریگی، پی ٹی آئی چاہتی تواپنا چیئرمین سینیٹ بھی منتخب کراسکتی تھی۔وہ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

بابر اعوان نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے نیب قانون واپس نہیں لیا اس وقت ملک میں نیب کے دو قانون نافذ ہیں ایک وفاق کا اور دوسرا سندھ کا، جو نیب قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتے ان کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔ سندھ میں رینجرز کاروائی کر رہی ہے لیکن پنجاب میں ایسا نہیں ہونے دیا گیا کیونکہ پنجاب میں گلو راج ہے۔ سندھ میں لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے جبکہ پنجاب میں مفرور سینیٹر بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نواز شریف پہلے کہتا تھا کہ دھاندلی کا فیصلہ سڑکوں پر نہیں عدالت میں ہونا ہے اور اب نواز شریف کہتا ہے کہ فیصلہ عدالت میں نہیں عوامی عدالت میں ہوگا۔بابر اعوان نے کہا کہ کہ حیرت ہے دھرنے کے معاملے میں تو گرفتاری کا عدالت کہہ رہی ہیں لیکن جعلی اکائونٹ کھولنے والے مفرور سینیٹرکی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں دیتا۔ پاکستان تحریک انصاف چاہتی تواپنا چیئرمین سینیٹ بھی منتخب کراسکتی تھی، لیکن ہم نے چیئرمین بلوچستان کا اور ڈپٹی چیئرمین فاٹا کا بنانے کی تجویز دی تھی۔ تحریک انصاف میں صرف ایک ہی وزیراعظم ہے وہ وہ صرف عمران خان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات