گرین لائن منصوبہ زیر زمین لائنوں کی غلط منصوبہ بندی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا،جنید انور چوہدری

مئی کے اختتام پر گرین منصوبے کے فیز ون کا افتتاح وزیراعظم شاہد قاخان عباسی کرینگے،وزیر مملکت برائے مواصلات کی میڈیا سے گفتگو

منگل 20 مارچ 2018 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبہ سیوریج، گیس اور دیگر زیر زمین لائنوں کی غلط منصوبہ بندی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، مئی کے اختتام پر گرین منصوبے کے فیز ون کا افتتاح وزیراعظم شاہد قاخان عباسی کرینگے، کراچی حیدرآباد موٹر وے کا افتتاح دس اپریل کے بعد کیا جائیگا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کراچی میں کراچی حیدرآباد موٹر وے اور گرین لائن منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انور چوہدری نے کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید انور چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گرین لائن منصوبے اور ایم نائن کو جلد مکمل کرنے کیلئے اجلاس بلایا گیا ہے، انہوںنے کہا کہ گرین لائن منصوبہ میں تاخیر سیوریج، گیس اور دیگر زیر زمین لائنوں کی غلط منصوبہ بندی کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

گرین لائن منصوبے کے بجٹ کا پچیس فیصد ان کاموں پر خرچ کیا گیا۔ فنڈز تو لگ گئے لیکن کوششیں ہے مئی کے آخر ہفتے میں گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افتتاح کرینگے۔جنید انور چوہدری نے کہا کہ گرین منصوبے کے فیز ٹو کا کام اسی سال کے دسمبر میں مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد کراچی کے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی، ان کا مزیدکہنا تھا کہ کراچی حیدرآباد موٹر وے کا نوے فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے آئندہ ماہ کی دس تاریخ کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افتتاح کرینگے۔

متعلقہ عنوان :