آشیانہ اقبال کیس ،

احمد چیمہ سمیت 6ملزمان مزید تفتیش کیلئے 3اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے احد چیمہ، شاہد شفیق ،اسرار سعید، بلال قدوئی، امتیاز حیدر اور عارف مجید بٹ کو سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت پیش کیا گیا ملزمان نے آشیانہ سکیم سکینڈل میں بے ضابطگیوں کیں،ان سے مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ‘ نیب وکیل کے دلائل

منگل 20 مارچ 2018 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد چیمہ سمیت 6ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے 3اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے حوالے کر دیا ۔ نیب کی جانب سے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈ میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ، نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق اور دیگر 4 ملزمان ،چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، بلال قدوئی، پی ایل ڈی سی کے 2 افسران امتیاز حیدر اور عارف مجید بٹ کو گزشتہ روز سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب کے تفتیشی افسر نے اپنے دلائل میں کہا کہ احد چیمہ نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں فراڈ کیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ شاہد شفیق نے جعلی دستاویزات سے کنٹریکٹ حاصل کیے جبکہ دیگر ملزمان نے بھی آشیانہ سکیم سکینڈل میں بے ضابطگیوں کیں۔لہٰذا استدعا ہے کہ ان سے مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ جس پر احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے احد چیمہ سمیت تمام 6 ملزمان کا 3 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تاکہ تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :