طلبہ کو مارکیٹنگ کیلئے سوشل میڈیا کے موثر استعمال کی تربیت دینے کا اعلان

منگل 20 مارچ 2018 15:56

طلبہ کو مارکیٹنگ کیلئے سوشل میڈیا کے موثر استعمال کی تربیت دینے کا ..
فیصل آباد۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) وقت کے ساتھ بدلتے تقاضوں کے پیش نظر 10 لاکھ سے ز ائد طلبہ و طالبات کو مارکیٹنگ کیلئے سوشل میڈیا کے موثر استعمال کی تربیت دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے جلد خصوصی ادارہ قائم کیا جائے گا تاکہ صنعت، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ معاشی ارتقاء کیلئے شروع ہونے والا سفر سوشل میڈیا کے ساتھ جاری رہ سکے، امریکہ کے آئی ٹی پروفیشنلز اور بزنس ٹرینر محمدصدیق نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے نقطہ نظر سے بزنس کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو آئی ٹی اور بزنس سے متعلق ٹریننگ دینا ہے، انہوں نے کہا کہ اس ادارے کا مقصد بچوں کی ذہنی تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں آئی ٹی کے ہنر سے بھی آراستہ کرنا ہے تا کہ ہم پاکستان کی نوجوان نسل کو یہ ترغیب دے سکیں کہ وہ کس طرح اپنے گھروں میں بیٹھے ڈالرز کما سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :