اکٹھی تین چھٹیوں کا اعلان

منگل 20 مارچ 2018 15:56

اکٹھی تین چھٹیوں کا اعلان
سرگودھا۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) موجاں ای موجاں‘ وفاقی سرکاری ملازمین یوم پاکستان کے موقع پر 3 چھٹیوں کا لطف اٹھائینگے، تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان 23 مارچ جمعة المبارک کو ہوگا ، جس سے وفاقی سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، وفاقی محکموں کے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیل ہوتی ہے جبکہ جمعة المبارک کویوم پاکستان کے سلسلہ میں چھٹی ہوگی اس طرح وفاقی سرکاری ملازمین تین دن چھٹیوں کا مزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :