آئندہ عام انتخابات،سیاسی جماعتوں نے نئے ترانے تیار کرنا شروع کرد یئے

منگل 20 مارچ 2018 15:56

سرگودھا۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) سیاسی جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات میں اپنی اپنی جماعتوں کے نعرے اور نئے ترانے تیار کرنے کیلئے متعدد شاعروں‘ کمپوزر‘ گلوکاروں کی مدد حاصل کرلی ہے تاکہ لوگوں کو انتخابات کے دوران نئے نعروں کیساتھ متوجہ کیا جاسکے ، مختلف سیاسی جماعتیں جہاں پرانے ترانوں کیساتھ میدان میں آئینگی وہاں پر بعض جماعتیں نئے ترانوں کی تیاری میں بھی مشغول نظر آرہی ہیں تاکہ انتخابات میں ان ترانوں کے ذریعے لوگوں کا لہو گرمایا جاسکے، یہاں پر یہ امر بھی دلچسپ ہے کہ بعض مقامی امیدواروں نے اپنے ترانے تیار کروانے کیلئے بھی کوششیں شروع کردی ہیں تاکہ دوران کمپیئن ان ترانوں کے ذریعے اپنی شخصیت کو واضح کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :