افغانستان میں جاری تشدد میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آسکی ہے ۔امریکی فوجی کمانڈرکا اعتراف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 مارچ 2018 15:41

افغانستان میں جاری تشدد میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آسکی ہے ۔امریکی ..
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مارچ۔2018ء) افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل نکولسن نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں جاری تشدد میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آسکی ہے ۔ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنرل نکولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کی لئے امریکا نے کئی بار پاکستان سے خفیہ مذاکرات کئے ،پاکستان پردباﺅ بڑھایا تاہم افغانستان میں تشدد کو نہیں روکا جا سکا۔

(جاری ہے)

جنرل نکولسن نے کہا کہ امریکا طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو پاکستان سے پہنچنے والی امداد کو روکنے کے لئے دیگر اقدامات کرے گا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے خلاف مزید اقدامات پر غور کریں گے۔طالبان کی امن کے قیام کیلئے اقدامات میں شمولیت پر جنرل نکولسن نے کہا کہ ممکن ہے طالبان کے کچھ گروپ امن کیلئے کئے جانے ان اقدامات میں شریک ہوں۔فوجی دباﺅ کے ساتھ افغانستان میں انتخابات کے انعقاد سے طالبان پر سیاسی اور معاشی دباﺅ بڑھے گا،جنرل نکولسن نے کہا کہ اگلے کچھ مہینوں میں جنگ اور امن کی حکمت عملی ایک ساتھ آگے بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :