سپریم کورٹ نے غیرمعیاری اسٹنٹ کیس نمٹا دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 مارچ 2018 15:41

سپریم کورٹ نے غیرمعیاری اسٹنٹ کیس نمٹا دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مارچ۔2018ء) سپریم کورٹ نے غیرمعیاری اسٹنٹ کیس نمٹا دیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اسٹنٹ کی قیمت ایک لاکھ روپے تک آجائے گی۔منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے غیر معیاری میڈیکل اسٹنٹ کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ا سٹنٹس کے حوالے سے قائم کمیٹی کی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسٹنٹ کمیٹی کی سفارشات بہت جامع ہیں ، کمیٹی کی رپورٹ پر 90روز میں عمل کیاجائے،رپورٹ کے بعد اسٹنٹ کی قیمت ایک لاکھ روپے تک آجائے گی،از خود نوٹس لینے کے بعد اسٹنٹ کی قیمت کم ہوئی۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار کوپیش کی جائے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ جوکمپنیاں جعلی ادویات بنارہی ہے ان کوچیک کریں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دل کے مریض کی ادویات کیلئے کیاکریں گے جس پرڈاکٹر اظہر کیانی نے وضاحت کی کہ ادویات اتنی مہنگی نہیں لیکن نسخہ مہنگالکھاجاتاہے۔چیف جسٹس بولے کہ جس بندے کوبلڈ پریشر ہے اورشوگرکے ساتھ دل کامریض بھی ہے، ایسے مریض کیلئے ہمیں ادویات کانسخہ بناکردیں یہ بھی بتایا جائے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورتحال میں کن ادویات یاآلات کاہوناضروری ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی کنڈیشن بہت شاندار ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :