کرک کے علاقہ گڈی خیل میں زہریلی لسی پینے سے دوچچازاد بہن بھائی جاں بحق جبکہ26 افراد کی حالت غیر ہوگئی

منگل 20 مارچ 2018 15:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) ضلع کرک کے علاقہ گڈی خیل میں زہریلی لسی پینے سے دوچچازاد بہن بھائی جاں بحق جبکہ26 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ زعفران اور 6 سالہ روہیتہ شامل ہیں جبکہ متاثر ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیا گیا جہاں بعد ازاں 8 افراد کو حالت تشویشناک ہونے پر پشاور منتقل کردیا گیا۔متاثرہ افراد کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ہمارے رشتہ دار بطور مہمان گھر آئے تھے سب نے لسی بہت شوق سے پی لیکن تھوڑی دیر بعد سب کی حالت بگڑ گئی۔دوسری جانب محکمہ صحت نے واقعے کی انکوائری کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو متاثرہ علاقے پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :