ایاز سومرو پاکستان پیپلزپارٹی کے بہادر اور سچے جیالے تھے ،عاجز دھامراہ

منگل 20 مارچ 2018 15:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے لاڑکانہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، عاجز دھامراہ نے کہا کہ ایاز سومرو پاکستان پیپلزپارٹی کے بہادر اور سچے جیالے تھے انہوں نے آمرانہ ادوار میں جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں پارٹی کے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، آج پارٹی ایک مخلص اور وفادار رہنما سے محروم ہو گئی ہے، عاجز دھامراہ نے کہا کہ ایاز سومرو ملک کے تمام جمہوریت پسند عوام اور پارٹی کارکنوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ان کی سیاسی زندگی ہمارے لئے ایک مشعل کی مانند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :