ایا زسو مرو نے اپنی پو ر ی زندگی پیپلز پا ر ٹی اور جمہو ریت کیلئے وقف کر دی تھی ،نا صر حسین شاہ

منگل 20 مارچ 2018 15:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) سندھ کے وزیر اطلاعات ، لیبر، ٹرانسپوٹ اور ہیومن ریسورسز سید ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایم این اے اور سا بق وزیر قانو ن و پا ر لیما نی امو ر ایا ز سو مرو کے انتقا ل پر گہر ے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیا ن میں صو با ئی وزیر نے کہا کہ ایا ز سو مرو اپنی پو ر ی زندگی پیپلز پا ر ٹی اور عوام کے حقوق کے حصو ل کیلئے لڑ تے ہو ئے وقف کر دی اس جدو جہد کی پا دا ش میں انہیں قید و بند کی اذیتیں بھی بر دا شت کر نی پڑی ۔

ناصر حسین شا ہ نے کہا کہ ایا ز سومرو ایک قا بل اور مخلص رہنما ء تھے ان کی پیپلز پا ر ٹی اور ملکی سیا ست میں دی جا نے والی قر با نیا ں تا دیر یا د رکھی جا ئیں گی ۔صو با ئی وزیر نے ان کیلئے دعا ئے مغفرت اور لوا حقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔