بھارتی ائیر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ کی جان بچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 مارچ 2018 15:33

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2018ء) : بھارتی ریاست اڑیسہ میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے نے معمول کی پرواز کے لیے خرگپور کے ائیر فورس اسٹیشن سے اُڑان بھری، خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا لیکن پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مقامی افراد نے پائلٹ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ طیارے نے کریش ہوتے ہی آگ پکڑ لی۔

متعلقہ عنوان :