سالانہ فری پولن الرجی ریلیف کیمپ آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں شروع ،30 مارچ تک جاری رہے گا

منگل 20 مارچ 2018 15:32

اسلام آباد۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زیراہتمام سالانہ فری پولن الرجی ریلیف کیمپ منگل سے آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو گیا جو 30 مارچ تک جاری رہے گا۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی کے مطابق کیمپ کے اوقات کار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہیں۔ کیمپ میں بچوں، خواتین اور مرد مریضوں کے لئے علیحدہ کاؤنٹر لگائے گئے ہیں۔

کیمپ میں تمام ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کیمپ میں ایلوپیتھی، ہومیوپیتھی اور طب یونانی طریق کار کے مطابق علاج معالجہ کی سہولتیں مفت میسر ہیں اور یہ کیمپ 30 مارچ تک لگے گا۔ کیمپ کے انعقاد میں ڈاکٹر عثمان یوسف، ڈاکٹر مبشر بھٹی، حکیم رضوان حفیظ، ڈاکٹر ناصر چوہدری اور ادویات ساز کمپنیوں کے نمائندوں فارماسسٹ نے تعاون کیا ہے اور تمام ادویات عطیہ کی ہیں اور اپنی خدمات پیشں کر رہے ہیں۔ چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے کیمپ کے لئے ڈاکٹرز ماہرین الرجی کی کیمپ کے لئے خدمات کو سراہا۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد 2004ء سے ہر سال یہ کیمپ لگا رہی ہے اور اب تک کیمپ میں 70 ہزار مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔