سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا محمد ایاز سومرو کے انتقال پر تعزیت

منگل 20 مارچ 2018 15:32

اسلام آباد۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیپلز پارٹی کے رکن محمد ایاز سومرو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دونوں رہنمائوں نے مرحوم محمد ایاز سومرو کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایاز سومرو نے بطور رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ دونوں رہنمائوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔