قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ کا رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

منگل 20 مارچ 2018 15:32

اسلام آباد۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ نے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی سیاسی و قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت سے پارٹی کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔