کرپشن کا الزام لگانے والے کرپشن ثابت کریں-مریم نواز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 مارچ 2018 15:19

کرپشن کا الزام لگانے والے کرپشن ثابت کریں-مریم نواز
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مارچ۔2018ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کرپشن کا الزام لگانے والے کرپشن ثابت کریں‘ ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثے کیسے بنائے؟ آپ نے کرپشن کا الزام لگایا ہے کرپشن ثابت کریں۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ فلیٹ میرے ہیں، پھر وہی ملکیت میاں صاحب پر ڈال دی۔

انہوں نے کہا کہ کیس میں کوئی جان نہیں ہے،جتنی دستاویزات پیش ہوئیں وہ ہم نے خود فراہم کیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ آف شور کمپنی ان کی ہے، لیکن عمران خان کو کہا جاتا ہے نہیں تم ٹھیک ہو۔میاں نواز شریف کی صاحبزادی کایہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان جعلی دستاویزات جمع کرائیں توبولتے ہیں نہیں یہ بھی ٹھیک ہیں۔

متعلقہ عنوان :