لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 مارچ 2018 15:19

لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل ..
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مارچ۔2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے قصورکی رہائشی کم سن زینب کے قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی اور انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل2رکنی بنچ نے قصور کے مشہورزینب قتل کیس پراپیل کا فیصلہ سنایا۔

مجرم عمران کے وکیل کا موقف تھاکہ ٹرائل کورٹ نے عجلت میں فیصلہ سنایا، عمران اصل مجرم نہیں۔

(جاری ہے)

بنچ کے سربراہ جسٹس صداقت علی خان نے قراردیاکہ عدالتیں بَروقت فیصلہ کریں تو اعتراض نہیں کرنا چاہیے،مجرم عمران نے سزا میں کمی کی اپیل کی،لیکن آپ بریت کی بات کررہے ہیں ؟عدالت نے قراردیاکہ مجرم عمران کو ڈی این اے میچ ہونے پر پکڑا گیا، ایک ہزار187افراد میں سے صرف عمران کا ڈی این اے میچ ہوا،تفتیش میں ثابت ہوچکا ہے کہ عمران ہی اصل مجرم ہے۔عدالت نے مجرم عمران کی اپیل خارج کرتے ہوئے انسداد ِدہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی پھانسی، عمر قید اور جرمانے کی سزا برقراررکھی،مجرم کے پاس اب سزا کےخلاف اپیل کے لئے سپریم کورٹ کا فورم موجود ہے۔