فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی گرفتار

منگل 20 مارچ 2018 15:17

پیرس۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو عدالت کے حکم پر انتخابی مہم کے دوران مالی بد عنوانی کر نے کی وجہ سے حراست میں لے لیا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نکولس سرکوزی کو منگل کی صبح عدالت میںپیشی کے وقت گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق صدر نکولاسرکوزی پر 2007ء کے صدارتی انتخابات میں بھاری رقم لینے سمیت مختلف الزامات میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔ سرکوزی کے بارے میں یہ الزامات اس سے قبل بھی لگائے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا انہوں نی22 ملین یورو کے فنڈ کے استعمال کرنے کی بجائے 55 ملین یورو کے فنڈ استعمال کرنے کا بل پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :