روسی صدر کا انتخابات میں فتح کے بعد مغربی دنیا سے بات چیت پر زور

نئی صدارتی مدت میں مغربی دنیا کے ساتھ روابط میں اضافہ کریںاور روسی شہریوں کی بہبود پر توجہ دیں گے،گفتگو

منگل 20 مارچ 2018 15:14

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) صدارتی انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ وہ مغربی دنیا سے بات چیت پر زور دیں دے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوٹن نے یہ بات اپنے نائبین کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔

(جاری ہے)

صدارتی انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ وہ مغربی دنیا سے بات چیت پر زور دیں دے، پوٹن نے کہا کہ وہ اس نئی صدارتی مدت میں مغربی دنیا کے ساتھ روابط میں اضافہ کریں گے اور روسی شہریوں کی بہبود پر توجہ دیں گے۔

اتوارکو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پوٹن 77 فیصد ووٹ لینے میں کامیاب رہے۔ تاہم عالمی رہنماؤں کی جانب سے پوٹن کو مبارک باد دینے کے سلسلے میں اب تک کوئی گرم جوشی نہیں دیکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :