پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن کل منایا جائے گا

منگل 20 مارچ 2018 15:11

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن کل -21 مارچ بروزبدھ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد عوام کو ماحول کی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے جنگلات کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تنظیموں کے زیراہتمام احمدیارسمیت ملک بھر میںسیمینارزا ور تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس سے ماہرین جنگلات کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کریں گے اس روز ملک بھر میں پودے بھی لگائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :