وزیر اعلیٰ پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کی سمری منظور کر لی

یکم اپریل سے یکم مئی تک تبادلوں پر پابندی اٹھائی جا رہی ہے ، نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائیگا‘ ڈاکٹر اللہ بخش

منگل 20 مارچ 2018 15:11

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کی سمری منظور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اساتذہ کے تبالوں پر پابندی اٹھانے کی سمری منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش نے کہا کہ یکم اپریل سے یکم مئی تک تبادلوں پر پابندی اٹھائی جا رہی ہے اور اس دوران اساتذہ کے تبادلے ہو سکیں گے ۔سمری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :