محکمہ ہائوسنگ نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سمیت واسا کے منصوبوں کا ریکارڈ نیب کو پیش کر دیا

منگل 20 مارچ 2018 15:06

محکمہ ہائوسنگ نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سمیت واسا کے منصوبوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) محکمہ ہائوسنگ پنجاب نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سمیت واسا کے منصوبوں کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو ( نیب ) کو پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس تنصیب ، اخراجات کی رپورٹ طلب کی تھی ، اس کے ساتھ واسا کے دیگر منصوبوں کے ٹھیکے ،ٹینڈر اور اشتہارات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں۔ جس پر محکمہ ہائوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے نیب کو تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں فلٹریشن پلانٹس پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات اور واسا کے منصوبوں سے متعلقہ رپورٹ نیب کو پیش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :