وادی زیارت میں 6 سال بعد موسم بہار کی پہلی برفباری ،ْ موسم خوشگوار

بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کوہلو اور ژوب میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی

منگل 20 مارچ 2018 15:06

کوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) صوبہ بلوچستان کی وادی زیارت میں 6 برس بعد موسم بہار کی پہلی برف باری سے موسم خوشگوار اور سہانا ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی زیارت میں 4 سے 5 انچ تک برف پڑی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،ْکوئٹہ کی شاہراہ زیارت پر برفباری سے ٹریفک معطل ہوگیا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

(جاری ہے)

برف باری کے ساتھ ساتھ چمن، نوشکی، قلات، خضدار اور نصیر آباد سمیت بلوجستان کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کوہلو اور ڑوب میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ،ْعلاوہ ازیں صوبہ پنجاب کے علاقوں فیصل آباد، گجرات، ساہیوال، چکوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں، کمالیہ اور وہاڑی میں بھی بادل برسے جس سے موسم مزید دلکش ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی و وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :