کیلیفورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے جیٹ انجن کے حامل طیارے نے آزمائشی اڑان بھرلی

منگل 20 مارچ 2018 15:06

واشنگٹن۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے جیٹ انجن(جی ای 9 ایکس) کے حامل طیارے بوئنگ 747 نے وکٹر ویل ایئرپورٹ سے آزمائشی اڑان بھرلی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مختلف کمپنیاں انتہائی بڑے انجنوں والے طیاروں کی آزمائشی پروازیں کررہی ہیں۔ اس موقع پر طیارے میں دنیا کا سب سے بڑا جیٹ انجنGE9X لگا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بوئنگ کمپنی نے یہ انجن جنرل الیکٹرک سے خصوصی آرڈر کے ذریعے تیار کروایا۔ اپنے آرڈر میں بوئنگ کمپنی نے جو اصل مطالبہ کیا تھا وہ یہ تھا کہ نیا انجن اس قابل ہونا چاہئے کہ مستقبل قریب میں بوئنگ کمپنی جو 777x نامی قوی الجثہ طیارہ بنانے جارہی ہے اس کو پوری طاقت فراہم کرسکے۔ اب تک کے اندازے کے مطابقGE9X طیارہ اپنے اندر نصب انجن کی قوت سے آئندہ سال کے آخر تک اڑان بھرنے لگے گا تاہم اسکی اصل کمرشل پروازیں 2020ء میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :