معروف صحافی نے عامر لیاقت کو سیاست کے میدان میں کامیاب ہونے کے لئے زبردست مشورہ دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 14:45

معروف صحافی نے عامر لیاقت کو سیاست کے میدان میں کامیاب ہونے کے لئے زبردست ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) معروف صحافی مجیب الرحمان شامی نے معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کو اپنی شخصیت میں توازن قائم رکھنے کا مشورہ دے دیا۔معروف صحافی مجیب الرحمان شامی نے معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی۔تومجھے قبول میں تجھے قبول تو پھر آپکو کیا اعتراض ہے۔

(جاری ہے)

عامرلیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر مجیب الرحمان شامی نے دلچسپ تجزیہ کرتے ہوئے ڈاکٹرعامرلیاقت کی صلاحتیوں کی  تعریف کی اور کہا کہ عامر لیاقت نے جس بھی شعبے میں قدم رکھا وہاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔لیکن عامر لیاقت اس میں توازن بر قرار نہیں رکھ سکے۔وہ ایک بار ایم کیو ایم سے ایم این اے بھی منتخب ہوئے۔اور وزیر مذہبی امور بھی رہے۔

عامر لیاقت نے ماضی میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی حمایت بھی کی اور مخالفت بھی کی۔مجیب الرحمن شامی نے مزیدکہا کہ عامر لیاقت کے پاس اب ایک موقع ہے کہ وہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور اپنی شخصیت میں ایک توازن قائم کریں۔عامر لیاقت میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔مجیب الرحمن شامی نے مزید کیا کہاویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :